بین الاقوامی

غیر ملکیوں کے لئے بڑی خبر، کویت کا اہم اعلان

کویت نے 60 سال سے زائد غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں میں عارضی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔روزنامہ الری کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ سال سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید پر پابندی کا فیصلہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور سسٹم پر اب بھی جاری ہے اس لیے اس زمرے کے…

مگر اب کویت کی وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے افراد کو ایک ماہ سے لے کر 3 ماہ تک کی عارضی رہائش کی اجازت دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ عارضی رہائش پر ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہ جائیں ایسا کرنے سے وہ رہائشی اجازت نامے سے محروم ہو جائیں گے اور وہ اس ویزا پر کویت واپس نہیں آ سکیں گے۔

دوسری جانب کویت میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے لیے رہائش کی تجدید کا مسئلہ ابھی تک حکومتی حل کا منتظر ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جن افراد کے رہائشی اجازت نامے ختم ہو چکے ہیں وزارت داخلہ اس زمرے کے تارکین وطن کے لیے عارضی توسیع جاری رکھے ہوئے ہے۔a

Related Articles

Back to top button