بین الاقوامی

پانی پر تیرنے والے لگژری ہوٹل کی تیاری کا کام اب آخری مراحل میں

دبئی میں جدید طرز کے لگژری ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے جو سال2023میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا پانی پر تیرنے والے ہوٹل کی تیاری کا کام اب آخری مراحل میں ہے۔کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے نام سے یہ ہوٹل ایک تیرتی عمارت کے طور پر کھلے گا اس پرآسائش ہوٹل میں کمروں کی باقاعدہ بکنگ سال 2023سے…

جمیرہ بیچ روڈ پر دبئی کی خاص مسحور کن ساحلی پٹی پر لنگر انداز یہ ہوٹل آنے والے معزز مہمانوں کو156 کمروں اور سوئٹ میں طعام و قیام کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔

دبئی کی روایت کے مطابق کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے پرتعیش ریستوران یہاں آنے والوں کی مہمان نوازی میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ یہ منصوبہ یہاں کی شاندار سیاحتی صنعت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

پانی پر تیرنے والے اس خوبصورت محل کی مرکزی عمارت کی ساخت چار حصوں پر مشتمل ہے جو شیشے کے اہرام سے جُڑی ہوئی ہے، یہ لگژری عمارت فائیو اسٹار ہوٹل کا منظر پیش کرتی ہے۔

کیمپنسکی گروپ کے سی ای او برنولڈ شروڈر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو سال2023کے بعد دبئی میں اس طرح کا پہلا منصوبہ پیش کرنے پر فکر محسوس کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button