بین الاقوامی

کون سعودیہ نہیں آسکتے؟ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کر دیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا کہ ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں مملکت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ سعودی عرب آنے کے لیے دبئی میں قیام کے دوران اقامہ کی مدت ختم ہوگئی، کیا مملکت آیا جا…

جوازات نے وضاحت کی کہ امیگریشن قانون کے مطابق لازمی ہے کہ سعودی عرب آنے والے کا ویزا کارآمد ہو، ایکسپائر ویزے کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

دوسری جانب سفری پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کے اقامے 31 جنوری تک مفت توسیع ہورہے ہیں۔

اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار توسیع پرعمل جاری ہے، البتہ وہ افراد جو ہنگامی بنیاد پر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو اقامے کی اختیاری توسیع کا آپشن موجود ہے جس کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ فیس کی ادائیگی کے بعد اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button