بین الاقوامی

نائیجر میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 12 اہلکار ہلاک

نائیجر کے مغربی صوبے میں مسلح باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں 12 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجر کے علاقے تیلابیری کے ضلع تیرا میں مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ فوج اور جنگجوؤں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔

خونی جھڑپ میں نائیجر فوج کے 12 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کافی متحرک ہے اور سرکاری سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے.

نائیجر فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں درجنوں حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے اور فرار ہونے والوں کی گاڑیاں و اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے نائیجر فوج کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Related Articles

Back to top button