بین الاقوامی

روس میں اپوزیشن سڑکوں پر آ گئی متعدد افراد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا

 روس میں اپوزیشن سڑکوں پر آ گئی۔ حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ہزار سے زائد افراد کو جیلوں میں ڈال دیا۔

روس کے دار الحکومت ماسکو میں اپوزیشن روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلی اور شہر کی سڑکیں بند کر کے حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی مگر حکومت بھی تیار تھی۔ روسی پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے ایک ہزار چوہتر افراد کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپوزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں تین ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین نے وسطی ماسکو میں کئی سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم ان علاقوں میں پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

Related Articles

Back to top button