بین الاقوامی

جدہ میں غیرملکی ملازمین کے رہائشی مراکز سے متعلق سعودی حکام کا اہم فیصلہ

سعودی حکام نے جدہ میں غیرملکی ملازمین کے رہائشی مراکز پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مراکز کو بند کردیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں میونسپلٹی حکام نے غیرملکی کارکنان کے سیکڑوں رہائشی مراکز پر قانونی خلاف ورزیوں شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔

کارروائیوں کے دوران 90 سے زائد رہائشی مراکز کو قانونی خلاف ورزیوں کا مرتب پایا گیا، جس پر میونسپلٹی حکام نے مراکز بند کردئیے جب کہ متعدد مراکز پر جرمانے بھی عائد کیے۔

میونسپلٹی حکام کی کارروائیاں مقررہ شرائط پوری ہونے اور کرونا ٹیسٹ و سینیٹائزنگ کے حوالے سے پابندیوں پر عمل چیک کرنے کےلیے کی گئی تھیں۔

جدہ میونسپلٹی نے اجمتاعی رہائشی مراکز کے مالکان سے خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد جرمانے جلد جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

Back to top button