بین الاقوامی

امریکی ریاست وسکانسن میں لوگوں کوگاڑی سےکچلنے والے شخص سے متعلق انکشاف

امریکی ریاست وسکانسن میں لوگوں کوگاڑی سےکچلنے والے شخص سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گھر میں جھگڑا کرکے نکلا تھا اور واقعے کا دہشتگردی سے تعلق نہیں۔ امریکا میں تیز رفتار کار نے کرسمس پریڈ کے شرکا کو کچل ڈالا جس سے5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان سے پہلے دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وسکانسن میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا سیاہ فام ہے اور اس نے کائلی ریٹن ہاؤس کوبری کیے جانے کے ردعمل میں سفیدفام لوگوں کو کچل کر ہلاک کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے شواہد دیکھے بغیر ہی ٹوئٹ کردی تھی کہ لوگوں کوکچلنے والاشخص دہشتگرد ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ڈیرل ایڈورڈ کو تحقیقات میں مزید الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 52 سے 81 سال تک کے افراد ہلاک ہوئے جب کہ زخمیوں میں اسکول کے بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ ریاست وسکانسن میں پیش آنے والے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے

Related Articles

Back to top button