بین الاقوامی

امریکا میں کرسمس پریڈ کے دوران ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی

امریکا میں کرسمس پریڈ میں ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس سے 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حادثے میں 12 بچے شامل ہیں۔ رپوٹ کے مطابق حادثہ میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتا سکتے۔

سیکیورٹی حکام کی بریفنگ میں اہلکار کا کہنا تھا کہ حادثہ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کیلئے فائرنگ کی

حادثے کے بعد آج پیر کے دن علاقے کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ آمدو رفت کے لیے سڑکیں بھی بند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کوئی خطرہ نہیں لیکن تحقیقاتی عمل کو پورا کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button