بین الاقوامی

بچھوؤں کے کاٹنے سے 3 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

مصر میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد بچھوؤں کی یلغار پر اب تک 3 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے بچھوؤں کو ان کے بلوں سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا ہے۔

حکومت نے طبی مراکز میں بچھو اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

Related Articles

Back to top button