بین الاقوامی

ابوظہبی کا سب سے بڑا ایکوریم، سیاحوں کے لیے اچھی خبر

ابوظہبی میں تعمیر کردہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق اس ایکوریم میں 25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔

نیشنل ایکوریم ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے۔ سُپر اسنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔

ایکوریم کی سیر کرنے میں سیاحوں کو دو گھنٹے تک کا وقت لگے گا۔ پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت خوش ہے۔ یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا۔

امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبوبلیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

 

Related Articles

Back to top button