بین الاقوامی

نائیجر میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے

نائیجر کے علاقے میں اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

آگ لگنے سے 13 بچے زخمی ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقامی گورنر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی نائجر میں کم از کم 26 اسکول کے بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

نائیجر جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ہزاروں کلاس رومز بھووسوں اور لکٹری سے ہی اپنی مدد آپ تعمیر کیے ہیں۔

آتشزدگی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اموات پہلی بار ہوئی ہیں۔

مقامی ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوسوں کی کلاسز میں پڑھانا زیادہ خطرناک ہے، اس سے اچھا انہیں کھلی فضا میں درخت کے نیچے ہی پڑھا لیا جائے۔

Related Articles

Back to top button