بین الاقوامی

امریکہ کو تمام پابندیاں یکجا اٹھانا ہوں گی اس کے لیے ہمیں ضمانت چائیے، ایران

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف تمام ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہوگا اور ایران کو ضمانت دینا ہوگی کہ کوئي بھی امریکی حکومت دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہیے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ نہیں ہےلہذا وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل دیگر ارکان کی طرف کوئی بات منسوب نہیں کرسکتا اور نہ ہی وہ کسی قسم کی درخواست دے سکتا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو سب سے پہلے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہیے اور اپنی برادری ثابت کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی موجودہ حکومت کی باتیں بہت زيادہ سنی ہیں لیکن کسی عملی اقدام کا مشاہدہ نہیں کیا ۔ امریکہ کو ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہوگا اور یہ ضمانت دینا ہوگي کہ امریکہ کی کوئي حکومت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے درمیان سفر کو عادی قراردتے ہوئے کہا کہ احمد مسعود کے دورہ ایران سے کابل حکومت کا آگاہ کیا گيا ہے اور احمد مسعود کے دورہ تہران کے بارے میں کابل میں افغانستان کے تمام گروہوں کو اطلاع دی گئی ہے۔

ایران افغانستان میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے اور افغانستان میں پائدار امن و صلح کے لئے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔ انھوں نے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں انجام پذیر ہوا ہے اور ایران کی طرف سے افغان عوام کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button