بین الاقوامی

اپوزیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی اے ہے اور اس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button