بین الاقوامی

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک

برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26 سالہ گلوکارہ میریلیا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے

طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا، گلوکارہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیاہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ 

دوسری جانب برازیل کے صدر جیربولسونارو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس خبر سے پورا ملک غمزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈونکا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک تھیں، ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔

گلوکارہ کو سیاست دانوں، کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا، برازیلین فٹبالر نیمار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کے مینڈونکا اس دنیا میں نہیں رہیں۔

Related Articles

Back to top button