بین الاقوامی

بد امنی کی صورتحال، سعودی عرب کی ایتھوپیا میں مقیم شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب نے ایتھوپیا میں اپنے مقیم شہریوں کو جلد ازجلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز سعودی سفارتخانے نے ایتھوپیا میں بے امنی کے حالات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو جلد از جلد ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

سعودی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری محتاط رہیں اورہنگامی صورتحال پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ رپوٹ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں باغی جنگجوؤں کی پیش قدمی کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایتھوپیا میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button