بین الاقوامی

جوبائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل کرلی

امریکا نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے…

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور دوست ممالک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذریعے اس کی قومی سلامتی میں بھی معاون ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ یمن جنگ میں جارحانہ آپریشنز میں سعودی عرب کی مدد ختم کردیں گے جو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button