بین الاقوامی

امریکا نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، مائیک پمپئو دورہ ایران کے خواہش مند

امریکا نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ ایران کی خواہش ظاہر کردی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بلومبرگ ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےدورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پومپیوکا کہنا کہ وہ دورہ تہران میں امریکی صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پرگفتگو کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے دورہ ایران کی خواہش کا اظہار ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بھی متعدد بار ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے نام پر امریکہ کی منہ زوری کے سامنے نہیں جھکے گا۔

 

Related Articles

Back to top button