بین الاقوامی

ٹوکیو اور اس کے مضافات میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف ہراس

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے مضافات میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹوکیو کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Related Articles

Back to top button