بین الاقوامی

مالی میں بم دھماکا اور فائرنگ، 16 فوجی اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجےمیں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی جب کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

مالی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا شاخسانہ ہے جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button