بین الاقوامی

ایران جوہری معاہدے پر رکن ممالک کی ویانا میں ملاقات متوقع

ایران جوہری معاہدے کے رکن ممالک کی ویانا میں ملاقات متوقع ہے، ایران نے بہت سی شرائط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ایران کو اس معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایران جوہری معاہدے کے رکن ممالک کی ویانا میں ملاقات متوقع ہے۔

دو ہزار پندرہ میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے میں شامل رکن ملکوں کے نمائندوں کی ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔

2018 میں امریکہ کی جانب سے معائدہ ختم کرنے کے بعد ایرن نے رواں سال مئی میں معائدے کی کچھ شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ایران نے بہت سی شرائط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایران اور مغرب کے مابین کشیدگی کے بعد یہ رکن ممالک کی پہلی ملاقات ہے۔

ملاقات میں چین، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہوںگے۔ ملاقات میں معاہدے سے متعلق مسائل اور نئی پالیسز پر مشاورت متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button