بین الاقوامی

ہندو انتہا پسند جتھے گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں: رکن آئی سی سی پی آر

انتہا پسند بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ سینٹرل آف افریقہ ڈویلپمنٹ اینڈ پراگریس نے بھارت کو انتہا پسند اور پر تشدد ملک قرار دے دیا۔ ارکان کہتے ہیں ہندو انتہا پسند جتھے گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

پانچ سالوں میں تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ حکمراں جماعت کے ہندوتوا کا بھاشن دیتے نظر آتے ہیں۔

سینٹرل آف افریقہ ڈویپلمنٹ اینڈ پراگریس نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔ رکن اوریٹیو نے کہا کہ بھارت آئی سی سی پی ار اور آئی سی ایس جی آر پر دستخط کر چکا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانے اور مارنے کے واقعات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

اورریٹیو نے کہا کہ دو ہزار سترہ سے گاؤ ماتا کے نام پر کم از کم دس مسلمانوں کو سر عام تشدد کر کے مارا گیا۔ بھارت میں رہنے والی اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ممبر آئی سی سی پی آر نے بتایا کہ چوبیس سالہ تبریز کی جان جانے تک اس پر تشدد کیا گیا۔ ایک مسلم ٹیچر پر بھی مظالم ڈھائے گئے۔ اس کا مقصد مسلمانوں سے جے شے رام سلوگن قبول کرانا ہے۔

انہوں نے بی جے پی کو انتہا پسند جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ممبر پر تاپ سارنگی نے پہلی تقریر میں کہا کہ کہ جو ہندو سلوگن نہیں بولتے انہیں ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلح جتھے سر عام گھومتے پھرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور بھارت کو اپنے آئین کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دینے پر عمل پیرا ہونے کا پابند بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button