بین الاقوامی

کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک

کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک ہوگیا۔جرمن فوج نے ٹوئٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کابل ائیرپورٹ کے شمالی گیٹ پر ہوا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی…

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے میں امریکی اور جرمن فوجیوں نے افغان اہلکاروں کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کی لیکن حملہ آوروں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

خیال رہے کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ائیرپورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کے ہجوم موجود ہیں اور لوگ طالبان کے خوف سے جلد از جلد ملک سے فرار چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button