بین الاقوامی

عمان جانے والوں کے لیے خوشخبری، سفری پابندیاں اٹھا لیں

عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں پر سے سفری پابندیاں اٹھا لیں۔عرب میڈیا کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق تمام عمانی شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر عمان آسکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ عمان پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے اور مثبت رپورٹ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہو گا۔

عمان آنے سے پہلے مسافروں اور سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button