بین الاقوامی

برطانیہ کا یورپین متحدہ بحری فوج بنانے کا اعلان

برطانیہ نے یورپین متحدہ بحری فوج بنانے کا اعلان کر دیا، برطانوی وزیر خارجہ کہتے ہیں ہم ایران سے کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔ تہران پر امریکی دباؤ کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ جریمی ہانٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یورپ اپنی بحری فوج بنائے گا۔

اس سلسلے میں ہانٹ نے کہا کہ یورپی اتحادیوں سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

یورپی بحری فورس بنانے کا مقصد یورپی تیل کے جہازوں کی دنیا بھرمیں آمدورفت کو آسان اور مخفوظ بنانا ہے۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے برطانیہ سے رواں سال جون میں متحدہ بحری فورس بنانے کی درخواست کی تھی۔ لیکن برطانیہ اس منصوبے میں اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ملکوں کی شمولیت چاہتا ہے تاکہ قزاقی دہشت گردی سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button