بین الاقوامی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بڑا جھٹکا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارت میں مقبولیت کم ہونے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بھارت کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے طور پر بھی نریندر مودی کا گراف نیچے آیا ہے اور مودی کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی ہوگئی ہے جو مزید کم ہو کر 24 فیصد پر آگئی۔

سروے کے مطابق اگلے وزیراعظم کے طور پر 11 فیصد نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی حمایت کی اور 10 فیصد نے راہول گاندھی کی حمایت کی ہے جبکہ 8 فیصد افراد اردند کجریوال کے حامی نکلے۔

گزشتہ سال نریندرمودی کی مقبولیت 66 فیصد تھی لیکن کورونا وبا کی خراب صورتحال، گرتی معیشت، مہنگائی، اقلیتوں پر مظالم کے بعد مودی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی جو جنوری 2021 میں 38 فیصد پر آگئی تھی اور اب 24 فیصد پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا پاکستان اور بھارت کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

سروے کے مطابق 36 فیصد افراد نے مودی کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کو بہتر قرار دیا جبکہ 30 فیصد نے خراب قرار دیا۔ سروے میں 29 فیصد افراد نے سپریم کورٹ میں ایودھیا میں رام مندر سے متعلق فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

سروے کے مطابق 69 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے جبکہ 17 فیصد افراد نے اپنی نوکری جانے کی شکایت کی۔

Related Articles

Back to top button