بین الاقوامی

افغانستان پر طاقت کے زور سے قبضہ کرنے والے قوت قابل قبول نہیں، امریکہ

امریکی وزارت خارجہ اور یورپی یونین نے افغانستان میں طاقت کے زور پر قبضہ کرنے والے کو تسلیم نہ کرنے پیغام دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کو امریکا کا پیغام وہی ہے جو قطر مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کا پیغام ہے کہ ہم کسی ایسی قوت کو تسلیم نہیں کریں گے…

ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی شہری واپس بلانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم افغان عوام کو تنہا چھوڑ دیں گے، امریکا نے افغانستان میں ہر شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے افغان فوج کے لیے تین ارب تیس کروڑ ڈالر کی رقم رکھی ہے، افغانستان میں امریکی سفارتخانہ کام کرتا رہے گا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ایک پیغام میں کہا ہے کہ طالبان نے بزور طاقت قبضہ کیا تو عالمی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ طاقت اور اختیارات کے زبردستی حصول سے طالبان کو عالمی حمایت نہیں ملے گی

Related Articles

Back to top button