بین الاقوامی

بندوق لہراتی خاتون کی تصویر جاری، پولیس ملزمہ کو گرفتار کیا ہے یا نہیں معلوم نہ ہو سکا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو پولیس نے گن لہراتی خاتون کی تصویر آن لائن جاری کی ہے، جو دن دہاڑے AK-47 ہاتھوں میں تھامے گاڑی سے باہر نکلی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون 11 جولائی کو تیز رفتار گاڑی سے جدید اسلحہ کی نمائش کرتی لوگوں کو خوف میں مبتلا کرتی رہیں۔
ٹریفک سیکورٹی ادارے نے ایک اور تصویر بھی جاری کی ہے جس میں پولیس گاڑی کو اپنی قبضے میں لے رہی ہے جس سے نامعلوم خاتون غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کر رہی تھیں۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس نے اس ملزمہ کو گرفتار کیا ہے یا نہیں۔

کیلیفورنیا کے قانون کے مطابق تیز رفتار گاڑی چلانا اور اس سے کسی اور کو ڈرانے کی کوشش کرناغیرقانونی ہے جس پر شہریوں کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خلاف ورزی پر 90 دن تک جیل کی سزا دی کے ساتھ گاڑیاں بھی ضبط کی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button