بین الاقوامی

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب میں متعدد ممالک کے صدور ، وزرائے اعظم ، وزرائے خارجہ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ تہتر ممالک سے ایک سو پندرہ سے زائد سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب ایران کے پالیمنٹ میں منعقد ہوئی، اس سے پہلے پارلیمان پہنچنے والے غیر ملکی مندوبین کا شاندار استقبال کیا گیا، ایران کے فوجی بینڈ نے خیر مقدمی دھنیں بجا کر غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

ایرانی پارلیمنٹ میں سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے ساتھ تقریب کے آغاز سے چند منٹ قبل ایک یادگار تصویر لی گئی جس کے بعد تمام شرکا حلف براداری کے لئے مرکزی ہال میں داخل ہوئے۔ 

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعد میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسن ایجی نے صدر رئیسی کی حلف برداری کی توثیق کی جس کے بعد صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے آٹھویں صدرکے طور پر سے حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ 73 ممالک سے 115 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کیں، جن میں عراق کے صدر برہم صالح، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی، بھارتی حکومت کے خصوصی نمائندے ، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button