بین الاقوامی

دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایتھوپیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جن علاقوں کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے لیے اگست سے نومبر تک کا عرصہ خوراک کی کمی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں 4 دن کام اور 3 چھٹیاں

رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالہ کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14 ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button