بین الاقوامی

جاپان نے پاکستان کیلئے ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

 جاپان نے پاکستان کیلئے ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ، نئے پروگراموں میں صحت تعلیم ، زراعت ، صنف اور آئی ٹی کے شعبے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کیلئے 7نئےٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ، جاپان عالمی تعاون ایجنسی جائیکا کے پروگرام 3سال کیلئے ہوں گے۔

جاپان وفاق اورصوبائی سطح پرصنعتوں کی استعداد کار کیلئے تعاون کرے گا ، جاپان کی حکومت رواں مالی سال 25 تکنیکی تعاون کے پروگرام شروع کرے گی ، نئے پروگراموں میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، صنف اور آئی ٹی کے شعبے شامل ہیں
خیبرپختونخوامیں زچہ اور بچہ کی صحت ودیکھ بھال ، ٹراوٴٹ فارمنگ پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ سندھ میں تعلیمی پالیسی سمیت کمیونٹی دیکھ بھال ، لائیو اسٹاک کے منصوبے شامل ہیں۔

جاپان کی جانب سے اعلان کردہ پروگرام میں پنجاب میں صنفی تشدد اورپاکستان میں آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے تھے ،ایم اویو کا مقصد نجی کمپنی کے ذریعے پاکستانیوں کوجاپان بھجوانا تھا۔

Related Articles

Back to top button