بین الاقوامی

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، قطر نےٹورسٹ ویزا سہولت کا اعلان کردیا

 قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا،آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا۔
قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی متعارف کرادی گئی ہے ، جس کے مطابق
آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

پاکستانیوں پر 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ، ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی جبکہ کورونا ویکسی نیشن اور بچوں کے لیے پولیو ویکسین یشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جانے کے لیے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button