بین الاقوامی

مشرقی تاجکستان میں زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک اور درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں

مشرقی تاجکستان کے ضلع راشت میں زلزلے آنے کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاجک کمیٹی برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ضلع تاجک آباد کے 3 گاؤں میں متاثرین کے درجنوں گھر تباہ ہونے کے علاوہ بجلی کی لائنوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ صبح 7:14 پر تقریباً دس کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے جس کی شدت 5.9 بتائی جا رہی ہے تاہم زلزلے کا اثر ضلع راشت کے 27 کلو میٹر تک کے علاقے میں ہوا ہے۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ ملک کے دارلحکومت دوشنبہ کے جنوبی مغرب کے حصے میں بھی محسوس کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button