بین الاقوامی

ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط

سعودی عرب میں ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہو گئے۔

سعودی ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ پروگرام نے ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ایس ڈی ایچ پروگرام نے الولید فلانتھروپیز اور نیشنل ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ کارپوریشن کے ساتھ دس ہزار گھروں کی فراہمی کا سہ فریقی معاہدہ کیا ہے، ان گھروں کی تعمیر کی کل مالیت 2 ارب سعودی ریال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ماضی میں این جی اوز اور ڈونر اداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا تسلسل ہے، اس منصوبے میں تیسرے شعبے کی جانب سے کی گئی 9 ارب سعودی ریال کی امداد سے کُل 38 ہزار گھر 2 لاکھ سے زائد افراد کو مہیا کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سعودی وزیر مجید بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ قومی ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ سیکٹر کی شمولیت فعال کرنے، اور اس سیکٹر کے معاشی و سماجی اثرات کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے سکانی اور وافی پروگراموں کے تحت کم قیمت میں تعمیر ہونے والے گھروں کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران نئے ہاؤسنگ یونٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے دوران سعودی عرب میں 3 لاکھ 44 ہزار ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button