بین الاقوامی

دعوے ایشین ٹائیگر ہونے کے اور خزانے خالی، بھارت کی معیشت کھوکھلی نکلی

ایشئین ٹائیگر ہونے کا دعو یدار بھارت زبوں حالی کا شکار، خزانے خالی ہو گئے۔ بھارتی جیٹ ائیر ویز کو تالے لگ گئے۔ ائیر انڈیا اور بی ایس ایل این بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں۔

بڑی معیشت کے دعویدار بھارت کی معیشت ہی کھوکھلی نکلی۔ بھارت میں کئی اداروں میں خسارہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ نام نہاد گریٹر بھارت کے پاس تنخواہیں دینے کو بھی ایک ڈھیلا نہیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کئی ائیر ویز کی حالت پتلی ہو چکی ہے۔ بھارت کی جیٹ ائیر ویز کو تالے لگ چکے ہیں ۔ ائیر انڈیا کا خسارہ خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، بی ایس این ایل میں چون ہزار نوکریاں داؤ پر لگ گئی ہیں جب کہ ہال کمپنی کے پاس تنخواہیں دینے کو ایک ٹکا نہیں۔

بڑی معیشت کے دعویدار بھارت کا قرضہ ایک لاکھ اکتیس ہزار ایک سو ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ بھارت کے نیشنل بینک سمیت تمام بینک بھی بڑے خسارے میں جا رہے ہیں۔

بھارت میں ڈوکیمو، ائیر سیل، جے پی گروپ، او این جی ایس بھی خسارے میں ہیں جب کہ بھارتی ریلوے تو تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جبکہ لال قلعہ سمیت بھارت نے تمام ثقافتی اور تاریخی مراکز کو کرائے پر دے رکھا ہے اور تو اور ائیر پورٹ تک بیچے جا رہے ہیں ۔

دنیا کا ہر تیسرا افلاس کا شکار بچہ بھارت میں پایا جاتا ہے ۔ بھارت کی پچاس فیصد آبادی کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔ بیروزگاری انتہا پر ہے۔ بھارتی سرکار اور بی جے پی کو بھارت کے بڑے معیشت ہونے کی اشتہار بازی سے پہلے ایک نظر ان مسائل پر بھی ڈالنی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button