بین الاقوامی

دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

کمیونسٹ پارٹی چائنہ اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر انسانوں کا مستقبل سنوارنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں ہیں، ہمیں ترقی کے عمل میں ترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ انصاف، برابری اور مشترکہ ترقی کے نظام پر یقین رکھتے ہیں، دوسرے ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی تعاوَن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ کمیونسٹ عوامی فلاح و بہبود اور برابری کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button