بین الاقوامی

افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے لڑائی کے پرامن اختتام کے حق میں ہیں: امریکی محکمہ دفاع

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا منگل کو پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ ہیں اور اِس پرتشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس دیکھنا چاہتے ہیں اور حالیہ پُرتشدد واقعات طالبان کی امن عمل میں شرکت پرسوال اٹھاتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے لڑائی کے پرامن اختتام کے حق میں ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی و دیگر غیرملکی افواج کا انخلا جاری ہے اور یہ عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

دوسری جانب افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button