بین الاقوامی

سعودی عرب میں فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس کو توکلنا ایپ سے جوڑنے کا اعلان

سعودی عرب میں فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس کو توکلنا ایپ سے جوڑنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے تمام ایئرلائنز کے لیے اندرون ملک پروازوں کے بورڈنگ پاس کے اجرا کے بعد صحت کی حیثیت سے توکلنا ایپ کے ساتھ جوڑنے کا اعلان کیا۔

ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس الیکٹرانک طور پر جاری کیے جارہے ہیں جن کی ایپ میں مدافعتی حیثیت، پہلی خوراک سے استثنیٰ، بحالی سے استثنیٰ یا انفیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں، کی ضروری معلومات درج ہیں۔

واضح رہے کہ توکلنا کوویڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کے لئے گذشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کورونا ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اور انفیکشن کی حیثیت کی رپورٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔

توکلنا ایپ کووڈ- 19 “پاسپورٹ” کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

قبل ازیں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ تمام غیر ملکی مسافر اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے جو سعودی عرب کا سفر کررہےہیں انہیں روانگی سے قبل کورونا ویکسین کے بارے میں تمام معلومات کا اندراج اور رجسٹریشن ضرورکرانا ہو گی۔

یہ رجسٹریشن خلیج تعاون کونسل ممالک کے تمام شہریوں، نئے ویزا پر آنے والوں، مقیم غیر ملکیوں اوران کے اہل خانہ جنہیں حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا ہو یا ابھی نہ لگا ہو سب کے لیے لازم ہے۔

Related Articles

Back to top button