بین الاقوامی

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیمی رئیسی نے امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنیکا اعلان کردیا

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیمی رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ‏نہیں کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ایران سعودی عرب سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دنیا سے بھی بات چیت چاہتا ہے لیکن میں بذات خود جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر کی پہلی پریس کانفرنس میں کئی عالمی و بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے شرکت کی اور سوالات کیے۔

نو منتخب صدرابراہیمی رئیسی نے کہا کہ امریکہ کو 2015 کے جوہری معاہدے پر ‏واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرنا ہوگا۔

ایران کے صدر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپ کو امریکی دباؤ سے متاثر ‏نہیں ہونا چاہیے اور جوہری ڈیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ایرانی قومی بھی ‏آپ سے یہی چاہتی ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ کو ایران پر عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی جوہری ‏ڈیل میں واپس آنا ہوگا اور کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ امریکہ کو پوری دنیا کو جواب دینا ہو ‏گا اور اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی ہوگی اور تمام ظالمانہ پابندیوں کو جو اس نے ایرن پر عائد کی ہیں ‏ختم کرنا ہوں گی۔

اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر نے واضح طور پر کہا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے، بلاسٹک میزائل سسٹم پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے اور پراکسیز کی حمایت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button