بین الاقوامی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80 اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں 100 طالبان جنگجوؤں سمیت 90 سیکیورٹی اہلکار مارے جانے کی اطلاعات ہیں، فریقین کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ جھڑپیں زیادہ تر شمال مشرقی صوبوں میں ہوئی ہیں جن میں دونوں جانب کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایسے وقت ہورہی ہیں جب امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے روانہ ہورہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button