بین الاقوامی

ایتھوپیا میں 30 ہزار سے زائد بچے بھوک سے مر سکتے ہیں، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایتھوپیا میں قحط سالی کی وجہ سے خوراک کا بحران پید اہو گیا،تیس ہزار سےزائد بچے بھوک سے مر سکتے ہیں ،،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

خانہ جنگی کے شکار ملک ایتھوپیا میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں اقوام متحدہ خبردار کیا کہ قحط متاثرہ علاقوں میں غذائیت کی کمی کا شکار ہزاروں بچے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

یونیسف کے ترجمان نے تیس ہزار سے زائد بچوں کے شدید غذائی قلت سے دوچار ہونے کی تصدیق کی ہے،ڈیڑھ کروڑ سے زائد بالغ افراد بھی خوراک کی قلت کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ بارش میں کمی ہے،بارشیں نہ ہونے سے علاقوں میں نوے فیصد تک فصل کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button