بین الاقوامی

سعودی عرب نے جدہ میں ستونوں کے بغیر دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد تیار کرلیا

سعودی حکام نے جدہ میں ستونوں کے بغیر دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد تیار کرلیا، جس میں پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

سعودی حکام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ریاست کو جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں حکام نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کانفرنسسز اور پروگرامز کے انعقاد کےلیے دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا ہے جس کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ بغیر ستونوں کے تیار کیا گیا یہ گنبد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے، جس کی اونچائی 46 میٹر ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس گنبد کا قطر تقریباً 210 میٹر ہے، جس میں پانچ ہزار دو سو گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button