بین الاقوامی

کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کا انکشاف، اقوام متحدہ کا کینیڈین حکومت سے تحقیقات کامطالبہ

 اقوام متحدہ نے کینیڈین حکومت سے کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کینیڈا کے سکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔

اقوام متحدہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مقامی شہریوں کے دوسرے اسکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔

گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک بورڈنگ اسکول سے دو سو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے تھے۔

Related Articles

Back to top button