بین الاقوامی

بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت, ایک اور واقعہ سامنے آگیا

بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی اسمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں6 کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ ماہ بھی 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی تھی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ ایسے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں. بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش ہے،پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے، اس بات کا سراغ لگانا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کےمقاصد کیا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button