بین الاقوامی

اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف مبینہ بغاوت کی سازش، سابق ولی عہد کے خلاف ٹرائل کا آغاز

اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف مبینہ بغاوت کی سازش میں نظر بند سابق ولی عہد حمزہ بن حسین اور دیگر کے خلاف ٹرائل کا آغاز آج ہوگا۔

مبینہ طورپرٹیپ کی گئیں فون کالز اور جاسوسی کے آلات سے پتا چلتا ہےکہ اردن کے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کو نظربند کیے جانے سے قبل ان کے قریبی ساتھیوں نے قبائلی رہنماؤں اور سابق پولیس افسران سےحمزہ بن حسین کی بیعت لینے کے لیے کہا تھا۔

اردن حکام کے مطابق یہ ریکارڈنگ ہی حمزہ بن حسین اور ان کے لیے کام کرنے والی دواہم شخصیات کےخلاف مضبوط کیس بناتی ہیں، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا تخت الٹنےکی مبینہ سازش میں ان کے سوتیلے بھائی اور سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کو گزشتہ ماہ نظربند کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button