بین الاقوامی

مسافروں کو اب ویزے اور قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی: سعودی حکام

سعودی حکام نے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کردی جہاں سعودی شہری محفوظ سفر کرسکتے ہیں، انہیں ویزے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں وہ باآسانی اور محفوظ سفر کرسکیں گے، مذکورہ ملکوں کے لیے سعودی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ضروری ہے اور نہ وہاں پہنچنے پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

حکام کی فہرست میں متحدہ عرب امارت سمیت دیگر 7 ممالک شامل ہیں جہاں سعودی شہریوں کو ضروری صحت سہولتیں دی گئی ہیں اور وہاں وہ پیشگی ویزے کے بغیر پہنچ سکتے ہیں۔

 سعودی شہری امارت پہنچ کر قرنطینہ نہیں کریں گے لیکن انہیں 72 گھنٹے کے اندر اندر کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

اسی طرح قطر کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے سعودیوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا لیکن سعودیوں کو 14 دن کے اندر اندر ویکسینیشن کرانی ہوگی۔ بحرین جانے کیلئے بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔

فہرست کے مطابق مالدیپ کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیس کرالیں یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔ سعودی شہری جزائر سیشل بھی جاسکتے ہیں۔ جارجیا جانے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین لگ چکی ہو۔

سعودی شہریوں کو فعال کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقہ اور یوکرین جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button