بین الاقوامی

دوا ساز کمپنی کا کورونا ویکسین سے متعلق مودی حکومت سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

معروف امریکی دوا ساز کمپنی نے اپنی کورونا ویکسین کو بھارتی وائرس کے خلاف موثر قرار دیتے ہوئے مودی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا کی مایہ ناز دوا ساز کمپنی فائزر نے مودی حکومت سے کہا کہ کمپنی کی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بھارت میں موجود کرونا کی نئی قسم کے خلاف بھی موثر ہے اور یہ بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

فائزر نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت فوری طور پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دے، ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے پھیلاؤ اور اموات کی خوفناک لہر کے پیچھے اسی وائرس کا ہاتھ ہے۔

فائزر کا کہنا ہے کہ بھارت حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جولائی تا اکتوبر کے درمیان ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر نے بھارتی حکومت کو بتایا ہے کہ یہ ویکسین بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو دی جاسکتی ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ فائزر نے مرکزی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ٹیکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دیا جا سکتا ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button