بین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ نے لگائے ایران پر الزامات، جانیے کیا کہہ دیا؟

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میزائلی پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کیلئے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں لہذا وہ مذاکرات کے ذریعے اسلحے اور طاقت کے عوامل کو چھیننا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button