بین الاقوامی

بھارت میں کورونا بگڑ گیا، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 880 ہلاکتیں رپورٹ

بھارت میں کورونا منہ زور ہونے لگا۔ آئے روز کیسز اور اموات میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 880 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

بھارت میں ایک روز میں مزید دو لاکھ 76 ہزار 261 سے زائد نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ مجموعی اموات دو لاکھ 87 ہزار 156 ہو گئیں۔ متاثرین بھی دو کروڑ 57 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئے۔

ادھر عالمی سطح پر کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16 کروڑ 53 لاکھ 52 ہزار 128 ہو گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد 34 لاکھ 26 ہزار 411 ہو گئی۔

امریکا میں وائرس سے متاثرہ 10 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 237 نئی اموات سامنے آئیں۔

فرانس میں کورونا وائرس سے 19 ہزار 50 کیسز جبکہ 141 مزید ہلاکتیں ہوئیں۔

برطانیہ میں 2 ہزار 696 نئے کیسز ، مزید 3 اموات ہو گئیں۔

Related Articles

Back to top button