بین الاقوامی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری، اب تک 227 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ایک ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 64 بچے اور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی غزہ کے ایک رہائشی معاد عابد ربو کا کہنا ہے کہ جس شدت کے حملے اس وقت ہوئے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے بھی ایک نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً تین ہزار کے قریب میزائل داغے گئے لیکن اس کے میزائل شکن آئرن ڈوم نے ایک ہزار سے زیادہ میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل کی شدت پسند تنظیم کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا۔

Related Articles

Back to top button