بنگلا دیش میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 26 افراد ہلاک

بنگلا دیش میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 26 افراد ہلاک

بنگلادیش کے دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 26 ہلاک ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں